06:00 , 21 جون 2026
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے سوئٹزرلینڈ میں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے سوئٹزرلینڈ میں ملاقات

برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں جاری ایران امریکا مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی، سفارتی پیش رفت اور امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی قیادت نے اس موقع پر خطے میں امن کے قیام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔

امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION